رائے قائم کرنے کا صحیح طریقہ

 اسلام كےبارے ميں فيصله كرنے كے دو طريقے هيں۔

ايك يه كه اسلام كو اس كے اصل مآخذ سے معلوم كركے اس كے بارے ميں رائے قائم كي جائے۔ دوسرے يه كه اسلام كے مخالفين كے پروپگنڈے يا ادھوري معلومات پر مبني ذاتي تجزيه كو اسلام كےسلسلے ميں فيصله كے ليے بنيادي حيثيت دے دي جائے۔

پهلا طريقه اصولِ تحقيق اور عدل و انصاف پر مبني طريقه هے جب كه دوسرا طريقه مزاجِ علم  اور  عدل وانصاف دونوں سے خالي ۔

افسوس كي بات يه هے كه انسانوں كي اكثريت اسي دوسرے طريقه كو اپنائے هوئے نظر آتي هے۔ اور اسي كا نتيجه هے كه دينِ اسلام جو اپني اصل تعليمات كي روشني ميں دين ِ رحمت ثابت هوتا هے وهي اسلام اس غير علمي تحقيق وپروپگنڈه كے نتيجه ميں امن دشمن دين نظر آنے لگتا هے۔

Read the English article