علم قلب کی غذا ودوا ہے

امام احمد بن حنبل رحمه الله فرماتے هيں:

النَّاسُ أَحْوَجُ إلَى الْعِلْمِ مِنْهُمْ إلَى الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ؛ لِأَنَّ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ يُحْتَاجُ إلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَالْعِلْمُ يُحْتَاجُ إلَيْهِ كُلَّ وَقْتٍ.

لوگ كھانے پينے سے زياده علم كے محتاج هيں۔ اس ليے كه كھانے پينے كي ضرورت دن ميں دو يا تين مرتبه پيش آتي هے ليكن انسان هر آن علم كا محتاج رهتا هے۔ [اِعلام الموقعين ج2 ص182]

غذا انساني جسم كے ليے نه صرف قوت وصحت كا ذريعه هے بلكه اس ميں انسان كے وجود كي بقاء هے۔ معاش كي دوڑ دھوپ هو يا عبادات كي ادائيگي، جسم كو كمزوري سے بچانے كے ليے كھانا پينا ايك لازمي ضرورت هے۔ نه صرف انسان بلكه دوسرے جاندار بھي اس قانون كو جانتے هيں۔

ليكن انسان جتنا مادي رزق كا محتاج هے اس سے كهيں زياده وه علمي اور روحاني رزق كا محتاج هے۔ صحيح علم انسان كي فكري وايماني قوت وحيات كا ضامن هے۔ ليكن يه كون سا علم هے؟ يه قرآن وسنت كا علم هے۔ يهي وه رباني علم هے جو بندے كے ايمان وعقيده كي صحت كا ضمن هے۔ يهي وه علم هے جو بنده كو يقين وتوكل اور اميد وخوف كے اعلىٰ ترين جذبات كي لذت سے آشنا كراتا هے۔ اسي علم كے نتيجه ميں بنده الله تعالىٰ كے اوامر ونواهي كي معرفت حاصل كرتا هے۔

ابن قيم رحمه الله فرماتے هيں:
العِلمُ طعامُ القَلب وشَرابهُ ودَوَاؤهُ، وحيَاتهُ مَوقُوفَةٌ على ذلِكَ، فإذا فَقَدَ القلبُ العِلمَ فهو ميِّتٌ!
علم دل كے ليے اس كي غذا اور اس كي دوا هے؛ اور دل كي حيات كا انحصار علم پر هے۔ پس جب دل علم سے محروم هوجاتا هے تو مرده هوجاتا هے۔ [مفتاح دار السعاده ج1 ص344]

ليكن يه علم قلب وروح كے ليے محض غذا هي نهيں بلكه دوا بھي هے۔ شيطان كے وسوسے اور اهل باطل كي تلبيسات بعض اوقات بنده كے قلب كو بيمار كرديتے هيں۔ اسي طرح دنيا كي زيب وزينت اور گناهوں كے اثرات سے قلب ميں بے حسي اور قساوت پيدا هوجاتي هے۔ لهذا ان شبهات وشهوات كے مرض كا علاج علمي دلائل اور تذكير وتدبر هي سے هوسكتا هے۔ حقيقت يه هے كه اگر انسان كے پاس قرآن وسنت كا علم نه هو تو وه جهالت اور خواهشات كے اندھيروں ميں زندگي بھر ٹھوكريں كھاتا پھرے۔ پھر نه اس كے شبهات كا ازاله هوسكے نه شهوات كا مُداوا۔

ايك سمجھدار شخص كے ليے يه مناسب نهيں كه وه قرآن وسنت كے اس نور سے اپنے قلب كو منور كرنے ميں كوتاهي كرے۔ بلكه اسے چاهيے كه اپنے ظاهر وباطن اور قول وعمل كو اسي رباني علم كي روشني ميں سنوارے اور دنيا اور آخرت ميں نجات پانے والوں ميں شامل هوجائے۔

Add comment

By abuzaidzameer
April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

Recent Posts

Tags