علم کھانے پینے سے زیادہ ضروری ہے

امام احمد بن حنبل  رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الناس أحوج إلى العلم منهم إلى الطعام والشراب؛ لأن الطعام والشراب يحتاج إليه في اليوم مرتين أو ثلاثًا، والعلم يحتاج إليه كل وقت.
لوگ کھانے پینے سے زیادہ علم کے محتاج ہیں ؛ کیونکہ کھانے پینے کی ضرورت دن میں دو یا تین مرتبہ ہی پیش آتی ہے جبکہ علم کی ضرورت انسان کو ہر آن ہوتی ہے۔ [اِعلام الموقعین ج۲ ص۱۸۲]

اس میں کوئی شک نہیں کہ غذا انسان کی مادی بلکہ بنیادی ضروریات میں سے ہے لیکن علم انسان کی روحانی ضرورت ہے۔ بلاشبہ کھانا پینا انسان کی جسم کو قوت بخشتا ہے، لیکن علم انسان کے فکر وعمل کو صحیح رُخ دیتا ہے۔ منزل کا تعین اور اُس تک لے جانے والے راستے کی پہچان علم کے بغیر ممکن نہیں ہوتی۔ جسمانی قوت کا مرحلہ تو اس وقت آتا ہے جب اس راستے پر چلنا ہوتاہے۔ لیکن علم کی ضرورت اس سے بھی پہلے پیش آتی ہے، جب انسان کو منزل اور راستے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ یہ علم ہی ہے جو انسان کو اپنی توانائی غلط راستوں پر دوڑنے میں ضائع کردینے سے اور بالآخر منزل ہی سے محروم ہوجانے سے بچالیتا ہے۔

بلکہ راستہ پا لینے کے بعد بھی اس راستے پر بقاء علم کے بغیر ممکن نہیں ہوتی، کیونکہ یقین اور عزم کے بغیر سیدھے راستے پر جمے رہنا ممکن نہیں اور یقین وعزم کی پختگی کا مدار بھی علم ہی پر ہوتا ہے۔

پھر غذا انسان کو محض جسمانی اعتبار سے سیراب کرتی ہے۔ وہ اسے ایک ایسی لذت دیتی ہے جو بس وقتی ہوتی ہے۔ لیکن علم انسان کو ایک دائمی اور اعلی ترین لذت سے سرشار کردیتا ہے جو اس کے ایمان اور اس کی معرفت کو ہر آن تازگی سے معطر کرتی رہتی ہے۔ علم انسان کے قلب کو عبودیت کے اعلی ترین جذبات سے معمور کر دیتا ہے۔ اس معرفت کے نتیجے میں ایک بے جان دل بھی حیاتِ طیبہ سے تروتازہ ہوکر اعلی ترین ایمانی کیفیات سے منور ہو جاتا ہے۔

ابن قیم رحمہ اللہ  فرماتے ہیں:
العلم طعامُ القلب وشرابُه ودواؤه، وحياتُه موقوفةٌ على ذلك، فإذا فقد القلبُ العلمَ فهو ميت.
علم قلوب کی غذا اور دوا ہے، بلکہ علم ہی پر قلوب کی حیات کا مدار ہے۔ اس لیے جب قلب علم ہی سے محروم ہوجائے تو مردہ ہوکر جاتا ہے۔ [مفتاح دار السعادۃ ج۱ ص344]

4 comments

Leave a Reply to Iqbal alhindy Cancel reply

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

Recent Posts

Tags