گناہ اور سوءِ خاتمہ

ابنِ قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مِنْ أَعْظَمِ الْفِقْهِ أَنْ يَخَافَ الرَّجُلُ أَنْ تَخْذُلَهُ ذُنُوبُهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، فَتَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْخَاتِمَةِ الْحُسْنَى.
سب سے عظیم فقہ یہ ہے کہ آدمی اِس بات سے ڈرتا ہو کہ کہیں اُسکے گناہ موت کے وقت اُس کے اور حسنِ خاتمہ کے درمیان حائل ہوکر اُسے خسارے میں نہ ڈال دیں۔ [الداء والدواء  ص 167]

الله کے ہاں اصل اعتبار خاتمہ کا ہے اور خاتمہ کا مدار انسان کے اعمال پرہے۔ گناہ صرف نامہٴ اعمال ہی کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی خراب کر دیتے ہیں۔ گناہوں کا انجام صرف آخرت ہی میں نہیں بلکہ دنیا میں بھی سامنے آ جاتا ہے۔ گناہوں پر اِصرار زندگی میں الله سے دوری اور  موت کے وقت بُرے خاتمے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔اس لیے  عقلمند وہ ہےجو اس بات کو اچھی طرح جانتا    ہو  کہ  بُری موت سے بچنے کے لئے بُری زندگی کو چھوڑنا  بیحدضروری ہے۔

5 comments

Leave a Reply to Saima Cancel reply

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

Recent Posts

Tags