شیخ مُقبِل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
كُلَّمَا كثرَ نفعُ الشخص كثرَ أذَاهُ.
ایک شخص لوگوں کے لئے جتنا زیادہ نفع بخش ہوتا ہے اُسے اُسی قدر اذیتیں بھی اُٹھانی پڑتی ہیں۔
[البشائر في السماع المباشر ص٢٧]
کسی شخص میں جب صلاحیت کے ساتھ خیرخواہی بھی جمع ہو جائے تو اِس کے نتیجے میں لازمی طور پر نفع بخشی بھی وجود میں آتی ہے۔ ایک صلاحیت مند انسان جب لوگوں کا خیر خواہ بھی ہو تو لوگوں کو ضرور نفع پہنچاتا ہے۔ پھر جُوں جُوں اِس نفع بخشی کا دائرہ وسیع تر ہوتا جاتا ہے لوگوں کے دل بھی اُس کی طرف مائل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ چاہے آدمی دینی اعتبار سے لوگوں کے کام آئے یا دنیوی اعتبار سے، لوگوں کے دلوں میں اسکے لئے محبت و احترام کا پیدا ہونا ایک لازمی شے ہے۔
لیکن نفع بخشی اپنے ساتھ مقبولیت ہی نہیں لاتی بلکہ عداوت بھی لاتی ہے۔ بعض وہ لوگ جو عملی سطح پر اُس بھلے انسان کی برابری نہیں کر پاتے لیکن اُس کی طرح مقبولیت بھی چاہتے ہیں وہ اپنی محرومی کے احساس سے جھلّا اٹھتے ہیں۔ وہ خود اپنے عمل سے عزت کا مقام حاصل کرنےکی بجائے اُس بھلے انسان ہی کی عزت خراب کرنے کا بیڑا اٹھا لیتے ہیں۔ وہ اُس پر تنقید کرتے ہیں، تہمتیں لگاتے ہیں، اُس کے کام کو بے قیمت ثابت کرنے میں اپنا سارا زور لگا دیتے ہیں، بلکہ اگر بس چلے تو عملی سطح پر بھی اُس کے لیے روڑے رکاوٹیں پیدا کرنے سے نہیں تھکتے۔
یہ اُس نیک انسان کے لئے، اُس داعئ حق کے لیے، اُس خادمِ انسانیت کے لیے بڑے امتحان اور آزمائش کا وقت ہوتا ہے۔ بہت سے کمزور دِل تو اِس طوفانِ بدتمیزی میں کشتی ہی سے کُود کر تعطل کے سمندر میں غرق ہو جاتے ہیں۔ لیکن جو شخص اپنے مقصد میں سچا ہوتا ہے وہ اپنے مقصد سے نہیں ہٹتا بلکہ وہ اِن روڑے رکاوٹوں اور تکلیفوں اور پریشانیوں کو اپنے لئے ترقی کا زینہ بناتے ہوئے مزید آگے بڑھتا رہتا ہے۔ وہ مخالفین کے ہتھکنڈوں اور سازشوں کو اپنے عزم کی پختگی کی غذا بنا لیتا ہے۔ وہ اِس حقیقت کو جان رہا ہوتا ہے کہ اچھا کام کرنے والے کے لئے رکاوٹیں پیدا کرنا شیطان اور اُس کے مددگاروں کا ہمیشہ سے طریقہ رہا ہے۔ انبیاء وصالحین کی تاریخ کا یہی سبق ہے کہ اِن رکاوٹوں کو اپنے لئے پست ہمتی اور ترکِ عمل کا عُذر بنانے کی بجائے الله پر توکل اور اُس کی نصرت کے حصول کا ذریعہ بنانا ہی عقلمندی ہے اور کامیابی کی لازمی شرط بھی۔
الله يحفظكم شيخنا
Bht umdah
Allah aapko apne hifz o amaan me rakhe
Aameen
Bilkul sahi kaha hai
بے شک سہی کہا
بہت خوب
جزاکم اللہ خیرا
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ شیخ سلامت رکھے
ہر طرح کی پریشانیوں سے محفوط رکھے
ماشاءاللہ بیت اچھا لگا شیخ کا پی ڈی ایف
Mashallah barakallah fee
Jazakallahkhairan
جزاكم الله خيرا شيخنا الكريم