علم کے معاملہ میں تین غلطیاں

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَزِدْنِي عِلْمًا››
ابو هريره  رضي الله عنه سے روا يت هے كه الله كے رسول ﷺ يوں فرمايا كرتے:
«اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَزِدْنِي عِلْمًا›› اے الله جو كچھ علم تونے مجھے عطا كيا هے مجھے اس سے فائده اٹھانے كي توفيق عطا فرما، اور مجھے وهي علم عطا فرما جو ميرے ليے فائده مند هو، اور مجھے علم ميں اور بڑھادے۔
(ترمذي ابن ماجه) عن أبي هريره [الصحيحه 3151]

علم كے معامله ميں تين چيزيں انسان كي محرومي كا سبب هيں۔

(1) حاصل شده علم سے عدمِ انتفاع: علم كے بارے ميں پهلي غلطي يه هے كه انسان اپنے حاصل شده علم سے فائده نه اٹھائے۔ وه اپنے علم كو ايمان كي صحت وتقويت كا ذريعه نه بنائے۔ وه اس علم كے ذريعه اپنے اعمال كي اصلاح نه كرے۔ نه وه علم كي حفاظت كرے نه اسے دوسروں تك پهنچا كر اپنے اور دوسروں كے ليے دائمي فائدے كا ذريعه بنائے۔

(2) مضر علمِ كا اشتغال: علم كے بارے ميں دوسري غلطي يه هے كه انسان فائده مند اور نقصان ده علم ميں فرق نه كر پائے۔ وه ايسے علوم ميں مشغول هو جو اُس كي آخرت كو برباد كرديں، اُس كے ايمان وعمل ميں بگاڑ پيدا كرديں، اُسے الله اور آخرت سے دور كرديں، اُس كے اخلاق تباه كرديں۔

(3) قلتِ علم : علم كے بارے ميں تيسري غلطي يه هے كه اِنسان ادھوري معلومات پر قناعت كرلے۔ وه كسي بھي معامله ميں اِتنا علم حاصل نه كرے جو اُس كے ليے ضروري اور كافي هو۔ وه قلت علمي كا شكار هوكر ره جائے۔ اِس حديث ميں اِن تينوں كميوں سے حفاظت كي دعا سكھائي گئي هے۔

Add comment

By abuzaidzameer
April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

Recent Posts

Tags